اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے بھینسوں کی نیلامی کا دنیا مذاق اڑا رہی ہے، دنیا کہہ رہی ہے ہم ملک چلانے کیلئے بھینسیں بیچ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوچ رہا تھا اسد عمر ایسا بجٹ لائیں گے جس سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا، وفاقی بجٹ سے بے روزگاری بڑھے گی، خان صاحب اور اسد عمر نے اپوزیشن میں بار بار اس ایشو کو ہٹایا۔ انہوں نے کہا بجٹ سے امیروں اور بلیک اکانومی کو فائدہ ہوا ہے، پی ٹی آئی نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے اگلے بجٹ میں بہتری آئے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دلوائی، کڑے احتساب کیلئے چودھری نثار جیسے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین کمیٹی بنوایا، خان صاحب کو احتساب کے وعدے پرقائم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا یہ سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔