آصف زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو

Last Updated On 26 September,2018 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج بھی ان کے والد آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم سیاسی دور سے گزر رہا ہے، ملک سلیکٹڈ حکومت کے حوالے کیا جا چکا ہے جو اپنے غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی غلط فیصلوں نے عوام کی مشکلات بڑھائیں، کشکول نہ اٹھانے والوں نے چندہ مانگ کر آغاز کیا حالانکہ ملک چندوں سے نہیں چل سکتا، سلیکٹڈ حکومت کو بتانا ہو گا کہ عوام الیکٹڈ جمہوریت چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر جمہوری دور میں عدالتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، آج بھی آصف زرداری کیخلاف پرانے مقدمات دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، تیس سال سے زرداری عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اب بند مقدمات دوبارہ کھولنے کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے، ان کیخلاف آج بھی جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی جلاؤ گھیراؤ کر کے ملک کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

انہوں نے حکومتی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خدارا خارجہ پالیسی کو مذاق نہ بنایا جائے، حکومت کی جانب سے صرف سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی بیان کی جا رہی ہے، وزیرِاعظم عمران خان کو خود اقوام متحدہ اجلاس میں جانا چاہیے تھا۔ وزیراعظم کشمیر کی آواز اٹھانے اقوام متحدہ اجلاس میں کیوں نہیں گئے؟ انہوں نے خود جانے کے بجائے وزیرِ خارجہ کو بھیج دیا۔

حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ منی بجٹ کے نام پر عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا،
 

Advertisement