نیب ریفرنس: یوسف رضا کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست

Last Updated On 26 September,2018 02:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیرقانونی اشتہاری ٹھیکہ دینے سے متعلق نیب ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی نےعدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے، چار دیگر مقدمات کراچی میں چل رہے ہیں۔

عدالت نے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو ملنی چاہیئے۔