اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس، ہوا جس میں حکومت کے سو روزہ پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
تحریک انصاف کے غیر رسمی اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے سو روز میں ہی عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، کمزور معیثت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت بحالی کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کے ثمرات عوام کو جلد نظر آئیں گے۔ اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے عدالتی فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔