آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Last Updated On 27 September,2018 10:42 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے ناظم الامور پال جانز نے ملاقات کر کے خطہ میں تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے ناظم المور پال جانز نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ امریکی ناظم الامور نے خطہ میں تنازعات کو حل کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔