نیویارک: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی روایتی دہشت گردی کا رونا روتی رہی، اپنی سرکار کی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ عمران خان کے خط پر بھارت مذاکرات کے لیے راضی ہوگیا تھا لیکن اگلے ہی دن فوجی کو مار دیا گیا۔ سشما سوراج کو اس بات پر بھی اعتراض تھا کہ پاکستان کشمیری حریت پسندوں کو فریڈم فائٹر کہتا ہے۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سشما سوراج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہراتی رہی۔