نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کو اخلاقی برتری حاصل ہو گئی، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو پاکستانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے سوال پر جواب دیئے بغیر جانا پڑا۔
نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے سوال پر جواب دیئے بنا چلتی بنیں۔
سشما سوراج کے اس رویے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کی خوشحالی اور روابط میں بھارت رکاوٹ ہے، بھارتی رویئے کی وجہ سے سارک تنظیم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، بھارت کی پیش کردہ شرائط بہت کمزور ہیں۔