نیویارک: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مثبت بات چیت کرنے کی کوشش کی، اب مذاکرات کے لیے ہندوستان کو آگے بڑھنا ہوگا، امریکا سے تعلقات برقرار رکھیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سارک ممالک کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں، آج دوپہر کو شیڈول سارک ممالک کے لنچ میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع ہے، یہ اہم ملاقات دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات میں بہتری لانے کاسبب بن سکتی ہے۔
بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ ملاقات کی پہلے حامی بھری گئی، پھر منسوخی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آگئی تھی۔ پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پاک بھارت اعلیٰ سطح پر یہ پہلا رابطہ ہوگا۔
اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور فیڈریکہ، سعودی ہم منصب، عادل الجبیر، سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ اور برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔