مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے کو بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، ہیلی کاپٹر میں میرے علاوہ دیگر وزرا بھی موجود تھے جو پاکستانی حدود میں تھا۔
راجہ فاروق حیدر نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گن شپ نہیں بلکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، بھارت نے ڈرامہ رچایا، ہم پاکستانی حدود میں تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے، بھارت کی بزدل فوج نے سویلین ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ہیلی کاپٹر کے ذریعے فاتحہ خوانی کے لیے گاؤں جا رہے تھے کہ اچانک بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔