لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی معیار کے مطابق ریلوے کو ترقی دیں گے۔
ٹرین میں 600 سے زائد مسافر سفر کریں گے اور 5 اکانومی کلاس کوچز 1 پارلر، 1 پاور جنریشن اور 1 اے سی ڈبوں پر مشتمل ٹرین ہوگی، فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے جبکہ فیصل آباد سے لاہور کے لیے اڑھائی بجے چلا کرے گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارج سنبھالنے کے ایک مہینہ 9 دن بعد نئی ٹرین افتتاح کر دیا، اس وقت ہماری صرف 10 ویگنیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 کو سکھرسے منجودڑو ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ ریلوے سی پیک کا بیک بون ہے، جب بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوتی ہے، ریلوے کی بہتری کیلئے بات کرتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ریلوے کے لیے دھند کے آلات منگوانا چاہتا ہوں جبکہ وائی فائی پہ کام کر رہے ہیں، ریلوے میں بھی جلد تبدیلی نظر آئے گی۔