لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کے چھوٹے صاحبزادے سلمان شہباز نے کل نیب میں اپنی پیشی کے حوالے سے ابتدائی دستاویزات تیار کر لی ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے وکلا نے انھیں سب سے پہلے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سوالنامے کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے اپنی مختلف کمپنیوں کے زیرِ انتظام کاروبار کی سمریاں تیار کر لی ہیں، وہ کل پیشی کے وقت نیب حکام کے سوالات پر انحصار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سلمان شہباز بغیر پروٹوکول ذاتی سیکیوٹی گارڈ کی گاڑی کے ہمراہ نیب آفس جائیں گے۔ نیب کے سوالنامہ کے مطابق باقاعدہ جواب تیار کیا جائے گا اور نیب کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔