نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور اثاثوں کی واپسی پاکستان کی نئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، عالمی برادری نو آبادیاتی نظام کے شکار ممالک کو 2030 کے ایجنڈے سے نظرانداز نہ کرے۔
ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کمیٹی سے خطاب میں اقوام عالم کو پاکستانی کی ترجیحات سے آگاہ کیا، پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا مقصد پاکستان کی معیشت میں دوبارہ جان ڈالنا ہے، وزیراعظم معیشت، زراعت، سستی بجلی اور صحت کے شعبے کو فروخ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے اور احتساب کو نئی حکومت کا اہم ایجنڈا قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کی سماجی اور معاشی ترجیحات 2030 کے عالمی ایجنڈے کے مطابق ہیں۔