اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو سارک ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ نیب نے اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سارک ممالک کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
جاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔