لاہور: (دنیا نیوز) پاک فوج کے جوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی سنبھالیں گے، ضمنی انتخابات میں فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، پاک فوج کے جوان 15 اکتوبر تک 35 حلقوں کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہیں گے۔