کراچی: (دنیا نیوز) چودھری اسلم حملہ کیس میں ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی عدم ثبوت کی بنا پر بری ہو گیا۔ شریک ملزم اعجاز شاہ کو جرم ثابت ہونے پر3 بار سزائے موت سنائی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 2006 میں حملے کا فیصلہ سنادیا۔
ایس اسی پی کراچی چودھری اسلم حملہ کیس میں ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے سنائے گئے فیصلے میں شریک ملزم اعجاز شاہ کو جرم ثابت ہونے پر3 بار سزائے موت دی گئی ہے۔ عدالت نے 2006 میں حملے کا فیصلہ سنایا جس میں چوہدری اسلم کے دو گن مین شہید ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ سندھ پولیس کے متحرک افسر چوہدری اسلم جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے مشہور تھے تاہم ان کو 2014 میں تحریک طالبان کے دہشتگرد نعیم اللہ نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں شہید کر دیا تھا۔