اسلام آباد: (دنیا نیوز) اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید اور افتخار درانی، نعیم الحق اور دیگر کی شرکت، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالی میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر قمیت پر مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے حکومتی کارکردگی اور 100 روزہ پلان کا جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں غربت مٹاؤ پروگرام کے خدوخال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ عمران خان نے پارٹی کی تنظیم نو کے امور پر بھی مشاوت کی۔