لندن: (دنیا نیوز) پاک فوج کی ٹیم نے ویلز برطانیہ میں کیمبرئین پٹرول مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ کے علاقہ ویلز میں کیمبرئین پٹرول مقابلہ جیت لیا، پاک فوج نے مسلسل چوتھی بار یہ مقابلہ جیتا۔
اس مقابلہ میں پاک فوج کی گیارہ رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔ پاک فوج کی ٹیم نادرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے بہادر جوان شامل تھے۔ 8 اکتوبر سے جاری اس مقابلہ میں 31 ممالک کی 134 ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیمبرئین پٹرول مقابلہ میں ٹیم کو اڑتالیس گھنٹوں میں 25 کلوگرام وزن کے ساتھ 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔