'نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام'، رجسٹریشن کا آج سے آغاز

Last Updated On 22 October,2018 01:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کیلئے اپنا گھر'نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام' رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، سوات، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔

فارم 12 دسمبر تک مختص کردہ ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، فیصل آباد، سکھر، سوات اور گلگت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، کوئٹہ نادرا اور مظفرآباد میں ڈپٹی کمشنر آفس میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔