اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں نیب نے سپریم کورٹ میں دائرکیں۔
نیب نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا، 13 ستمبر کو سزامعطلی کےبعد نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو رہائی ملی۔