کراچی: نرسز کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج

Last Updated On 23 October,2018 05:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پریس کلب پر سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسز کا میڈیکل الاوئنسز اور ترقیاں نہ ملنے پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کے باعث ڈاکٹروں کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں۔

سرکاری ہسپتالوں کی نرسز کا کراچی پریس کلب پر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز کا بھی کام کرنے لگے۔

نرسز سے مذاکرات کے لیے آج بھی کوئی نہیں آیا۔ جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی نے پریس کلب پر ڈیرے ڈال لیے۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ اگر کل تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پرسوں وزیرِاعلی ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔

نرسوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اراکین سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی اور عبدالرشید بھی دھرنے میں پہنچے اور سندھ حکومت سے نرسوں کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز محکمہ صحت نے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی لیکن مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔