ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اور وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی باتیں من گھڑت ہیں، عوام جانتے ہیں ان کے مسائل کا ذمہ دار کون ہے، اے پی سی بلانے کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہر میں مسائل ہماری حکومت آنے سے پہلے کے ہیں، ملتان کے عوام جانتے ہیں مسائل کا ذمہ دار کون ہے، جنوبی پنجاب صوبہ ضرورت ہے، انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آل پاٹیز کانفرنس بلانے کا ایجنڈا سمجھ سے باہر ہے۔ اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے نہ کہ اپنے بچاؤ کیلئے بلائی جائے۔کسی فرد کی خواہش پر کوئی گرفتاری ہوئی نہ کی۔