لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی پی 217 پر تحریک انصاف کے رہنما سلیمان نعیم کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر دیا۔
ملتان سے پی پی 217 پر منتخب تحریک انصاف کے ایم پی اے سلیمان نعیم کو الیکشن کمیشن نے کم عمری پر نا اہل قرار دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سلیمان نعیم نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی پی 217 پر سلیمان نعیم کی نا اہلی ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور تمام فریقین سے 6 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔