ن لیگ کی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

Last Updated On 29 October,2018 03:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، خواجہ آصف، سعد رفیق، ایاز صادق اور دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

ن لیگی قیادت کا اجلاس دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ہوگا، احسن اقبال، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت اہم رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ن لیگی قیادت مجوزہ اے پی سی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کرے گی، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی زیر غور آئے گی، سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔