مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

Last Updated On 05 November,2018 12:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے تمام ملزموں کو 20 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، دوران سماعت ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں صرف ایک بار ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ دیگر ملزمان متعدد بار ملتے ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس معاملے درخواست دے ہم دیکھ لیتے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔
 

Advertisement