اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، خلاء میں بھیجنا آسان حل تاکہ زمین پاک ہوجائے، پرانے اپوزیشن لیڈر کا لیگی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں، ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کسی کو این آر او نہیں دیں گے، پہلے عوام کا پیسہ واپس دیا جائے۔ اپوزیشن کہتی ہے این آر او، ہم کہتے ہیں نہ رو۔ اپوزیشن ہار گئی اس لئے دھاندلی کا کہتی ہے۔ اس وقت عالمی برادری سے تعلقات سابق حکومت کے مقابلے بہترہیں، اسلامی دنیا اپنے مسائل کےحل کیلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔