اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم نے 22 کروڑ عوام کے سامنے ریاست کا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے واضح کہا کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے نمٹا جائے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ پہلی بار کسی وزیر اعظم نے ایسے معاملے پر اسٹینڈ لیا لیکن اپوزیشن کے ممبران تعریف کرنے کی بجائے تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کی مذمت تک نہیں کی۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی برداشت کایہ عالم ہےکہ جگتیں شروع کردیتےہیں، چھوٹےچھوٹےسیاسی فائدوں کیلئےبڑے مقصدکوقربان کیاجارہاہے۔