قومی اسمبلی: 9 نومبرکو تعطیل سے متعلق قرارداد پیش، حکومتی اراکین کی مخالفت

Last Updated On 06 November,2018 01:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں 9 نومبرکوعام تعطیل کی بحالی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کی حکومتی اراکین نے مخالفت کر دی۔ ن لیگ کے احسن اقبال بھی قرارداد کے مخالفین میں شامل ہو گئے۔

قومی اسمبلی میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبرکوعام تعطیل کی بحالی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کی حکومتی اراکین نے مخالفت کی، مسلم لیگ ن کے رکن احسن اقبال نے بھی قرارداد کی مخالفت میں حکومتی اراکین کا ساتھ دیا۔

احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے ہی قومی تعطیلات بہت زیادہ ہیں، علامہ اقبال نے محنت کا درس دیا، ایک دن چھٹی سے ملکی معیشیت کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔