اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے فواد چودھری بیان بازی کے بجائے کام کر کے دکھائیں، ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی کا بندوبست ہوچکا، 50 لاکھ گھر بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے، سب کا حساب دینا پڑے گا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری اسطرح کے بیانات دے کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، 100 روز تک مہنگائی کا بم عوام پر گرایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے سوال کیا بھینسوں سے کتنے ارب قومی خزانے میں اکٹھے کئے؟ چاہے اب خلا میں جائیں یا ملک سے بھاگیں، انہیں اب ہر بات کا جواب دینا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کو 100 روز تک کی رعایت دی ہوئی ہے، چین میں کسی قسم کی اسٹرٹیجی لیکر نہیں گئے، تحریک انصاف حکومت ن لیگ کی کارکردگی پر بھیک مانگے گی۔