اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا فارمولا طے پا گیا، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ بھی اسی ہفتے حل کی امید پیدا ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کو 15 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، حکومت کے اتحادیوں کو 4 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے گی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور جی ڈی اے کے حصے میں ایک ایک کمیٹی آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین سے واپسی پر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کا معاملہ طے کیا جائے گا۔ حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے لئے نام وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دیئے ہیں۔