اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں مالیت کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں، نیب نے گاڑیاں برآمد کرنے کیلئے ایکسائز کی مدد مانگ لی۔
کروڑوں مالیت کی مرسیڈیز اور لینڈ کروزر غائب ہو گئیں، دونوں گاڑیاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تھیں، نیب نے گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے لیے کارروائی کی تو انکشاف ہوا کہ گاڑیاں ہجویری ہاوس میں موجود نہیں، نیب کی تلاش کے باجود دونوں گاڑیاں نہ مل سکیں۔
اب نیب نے محکمہ ایکسائزسے مدد مانگ لی ہے، نیب کی جانب سے ایکسائز کو مراسلہ لکھا گیا ہے کہ مرسیڈیز اور لینڈ کروزر ڈھونڈنے میں ان کی مدد کی جائے۔ نیب نے کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر کی تھی، غائب ہونے والی دونوں گاڑیوں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 کی تفصیلات ایکسائز کو بھجوا دیں۔