اسلام آباد: (دنیا نیوز) میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد میڈیکلی فٹ قرار دے دیا۔ بورڈ نے شہباز شریف کی تمام ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار دے دیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز نے آج صبح 7 بجے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے خالی معدہ شہباز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی ٹیسٹ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق، شہباز شریف کے معدے، گردوں، مثانے کے الٹراسائونڈ ٹیسٹ کئے گئے، اپوزیشن لیڈر کا بی پی، ای سی جی، الٹراسائونڈ رپورٹس نارمل نکلیں۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس تسلی قرار دیدیں۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نیب کو فراہم کر دیا۔