اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سابق وزیر دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں لیگی رہنماؤں سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا، جج ارشد ملک نے کمرہ عدالت سے باہر نکلوا دیا۔
نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر کا بیان جاری تھا کہ دانیال عزیز کمرہ عدالت میں پہنچے اور لیگی رہنماؤں سے ہاتھ ملانے لگے۔ اس پر فاضل جج نےکہا یہ کیا طریقہ ہے، آئندہ ایسا نہ ہو۔
معاون وکیل صفائی نے جواب دیا معذرت چاہتے ہیں، دانیال عزیز عدالتی آداب سے واقف نہیں۔ جج نے کہا یہ اتنے اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں، آداب سے کیوں واقف نہیں، میں میاں صاحب کو کٹہرے میں کھڑا کر دوں پھر یہ ملائیں گے ہاتھ۔
احتساب عدالت کے جج نے ایس پی سیکورٹی کو طلب کیا اور سیکورٹی اہلکار کے ذریعے دانیال عزیز کو باہر نکال دیا گیا۔