حکومت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو بے نقاب کرے، اشرف جلالی

Last Updated On 08 November,2018 10:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ حکومت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست سے ٹکرانا اور احتجاج جیسے مسائل میں فوج کو گھسیٹنا ان کا مقصد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔ آرمی چیف پکے سچے اور باعمل مسلمان ہیں، ان سے متعلق پھیلائی گئیں افواہیں درست نہیں، احتجاج کے دوران ایک گروہ نے اہم شخصیات کے خلاف غلط فتوے دیے۔