ای سی سی کا اجلاس، گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر

Last Updated On 12 November,2018 04:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ختم ہو گیا. ای سی سی نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کرتے ہوئے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی کی منظوری دی ہے، پی آئی اے کیلئے17 ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے.

گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے لوڈ مینجمنٹ پلان موخر کر دیا گیا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 کروڑ 20 لاکھ یومیہ گیس فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس کے بعد 17 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔

اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے تاہم گیس فراہمی کے حوالے سےسوئی سدرن برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ اورسوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔