اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مکمل اصلاحات لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹیکس نظام کی تبدیلی کے لیے حکومت نے تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کے کرپٹ افسران کا بھی احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس نظام کی بہتری اور ایف بی آر کی تشکیل نو کیے جانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں ایف بی آر کے بورڈ اراکین تبدیل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کے سربراہوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، ممبرز آپریشن ان لینڈریونیو، ٹیکس پئیرآڈٹ اور ایچ آر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے، ٹیکس ماہرین کی خدمات حا صل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔