لاہور: (راحیل سید) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے لئے آج کا دن اہم۔ دونوں بھائیوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے جس کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ دونوں بھائی اس مدت میں توسیع کے لئے آج ہائیکورٹ سے دوبارہ رجو ع کریں گے۔
دوسری جانب نیب لاہور نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر خواجہ برادران کی گرفتاری کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔ خواجہ برادران کی گرفتاری کے حوالے سے چیئرمین نیب پہلے ہی ان کی وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے بھی مختلف انٹرویوز میں اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ خواجہ برادران کی ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اس ضمن میں نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آج ہائیکورٹ کے باہر موجود ہو گی تا کہ اگر ضمانت خارج ہو تو خواجہ برادران کو گرفتار کیا جا سکے۔