الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 14 November,2018 03:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کرلیا، نئی مردم شماری کے بعد پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلےمیں بلوچستان، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ہوںگی۔ تیسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد صوبوں میں بلدیاتی حلقوں کی تعداد تبدیل ہوجائے گی، مردم شماری کے بعد شماریاتی بلاکس میں بڑی تبدیلی کے باعث نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا۔