آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی مذکرات اختتام پذیر

Last Updated On 15 November,2018 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے وفاق کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے دباؤ کا سامنا ہے، اس لیے قومی محاصل سے وفاق کو پہلے زیادہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے این ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کار پر تحفظات کیا۔ آئی ایم ایف نے مشورہ دیا ہے کہ بیرونی ادائیگوں کے دباؤ کے تحت قومی محاصل میں وفاق کا حصہ کم ہے اور خسارہ کم کرنے کے لیے این ایف سی ایوارڈ کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔

وزارت خزانہ کے سنیئر حکام بے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ حکام وفد کے ساتھ مالیاتی پلان کی تفصیلات پیش کیں اور وفد کو صوبائی مالیاتی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

قومی محاصل سے صوبوں کو فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کے لیے پلان بھی وفد کو پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پالیسی مذاکرات کا دور آج ختم ہو گیا ہے اور اب پالیسی مذکرات کے بعد قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے اور قرض مذاکرات میں اداروں کی کارکردگی کی رپورٹ دی جائے گی۔ قرض پروگرام میں آئی ایم ایف کی نئی شرائط بھی سامنے آ سکتی ہیں۔