کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی درخواست پر واقعے کا نوٹس لیا، دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں بچوں کی ہلاکتوں کے معاملہ پر رپورٹ نشر کی گئی تھی۔