صادق آباد: (دنیا نیوز) قائد اعظم محمد علی جناح کے محافظ رہنے والے رحیم بخش 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحیم بخش کو تین سال تک بانی پاکستان کے محافظ رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔
قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ شب و روز گزارنے والے محافظ رحیم بخش کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔
بانی پاکستان کے محافط کی نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر اور چئیرمین بلدیہ چوہدری شفیق سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے دستے نے محافظ رحیم بخش کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ مرحوم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں 124چک میں سپرد خاک کیا گیا۔