ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کے تقریبات کی شرکت کے بعد 3 ہزار سکھ یاتری ریلوے اسٹیشن سے براستہ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہو گئے، سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے سہولیات کے اقدام کو سراہا۔
بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقر یبات کے بعد سکھ یاتری اپنے ملک روانہ ہوگئے، سکھ یاتریوں نے دس روز قیام کے دوران اپنے مقدس مقامات میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ باڈر بھارت روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے سکھ یاتریوں کو تحائف دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سکھ یاتری پاکستان کی جانب سے کیے گئےاقدامات سے مطمئن دکھا ئی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور باڈر کو بحال کرنا احسن اقدام ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے یہ امید خوشی کا باعث تھی کہ آئندہ برس کرتار پور راہداری کے راستے زیادہ آسانی سے آ سکیں گے۔