اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ نون لیگ کے دورحکومت میں ایل این جی کا مہنگا معاہدہ کیا گیا، پانچ سال کا مینڈیٹ ملنے والی حکومت نے پندرہ سال کا معاہدہ کر دیا۔
حکومت کا قطر کیساتھ ایل این جی معاہدے پر ازسرنو مذاکرات کا عندیہ، نون لیگ حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے پر اعتراض، ایل این جی معاہد مہنگا اور مینڈیٹ سے تجاوز قرار۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باجود حکومت نے گیس صرف امیروں کے لیے مہنگی کی، گیس شارٹ فال پر قابو پا لیا گیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعلان کیا کہ آئندہ سال پاکستان میں ٹاپی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جبکہ سمندر میں تیل وگیس کی تلاش پر بھی جلد کام آغاز کر دیا جائے گا۔