لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر ینگ ڈاکٹرز پھر سڑک پر آ گئے، ایف آئی آر غلط قرار دے دی۔
چند روز قبل ایک خاتون کی طرف سے ایک ڈاکٹر کے خلاف زیادتی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔۔اِس کے بعد سے ڈاکٹروں کا ہسپتال کے اندر احتجاج تو جاری تھا لیکن آج اُنہوں نےسروسز ہسپتال سے باہر نکل کر احتجاج کیا، ڈاکٹروں کے ساتھ پیرامیڈیکس سٹاف اور نرسز بھی شامل تھیں۔
اچھی بات یہ رہی کہ مظاہرین نے سڑک بلاک کرنے سے گریز کیا اور جلد ہی واپس ہسپتال کے اندر جا کر احتجاج کرتے رہے۔ اِس موقع پر پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔ ڈاکٹروں کی طرف سے ایف آئی آر واپس لیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔