لاہور: محکمہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا، حکام کی مستقل کرنے کی یقین دہانی

Last Updated On 07 November,2018 09:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں محکمہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا کام کر گیا، حکام نے دو ماہ میں ملازمت مستقلی کے تقرر نامے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

 

 

2014ء میں بہبود آبادی پروگرام شروع کیا گیا جس کے لیے 3700 ملازمین چار سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے قریب آئی تو ملازمین نے ملازمت کے مستقل تقرر ناموں کے لیے سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

منگل کو شروع ہونے والے احتجاج کے اثرات دوسرے روز ظاہر ہوئے جب حکام کی طرف سے مظاہرین کو دو ماہ میں ملازمتوں پر مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس سے مظاہرین نے بھی اتفاق کر لیا۔

دو روزہ دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ کے سامنے اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔