اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد اور کراچی میں ویزا مرکز کے قیام کیلئے ابتدائی امور مکمل کر لئے گئے۔
پاکستانی شہریوں کو قطر میں ایک لاکھ نوکریوں کی فراہمی کیلئے قطر حکومت نے دو شہروں میں ویزا مراکز کے قیام کیلئے ابتدائی امور مکمل کر لئے ، ایک ویزا مرکز کراچی دوسرا اسلام آباد میں قائم کیا جائیگا ، پاکستان نے تیسرا مرکز پشاور میں قائم کرنے کی تجویز دیدی۔
سفارتی ذرائع نے روزنامہ دنیا کوبتایا کہ نوکر یوں کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ، لاہور میں بھی ویزا مرکز کھولے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان نے ویزامرکز پشاور میں کھولنے کی تجویز دی ہے ، لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزامراکز آئندہ سال کے اوائل تک قائم کئے جانیکا امکان ہے ۔