سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس، شریک ملزم عارف علاؤالدین اشتہاری قرار

Last Updated On 12 December,2018 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر شوکت عزیز کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شریک ملزم عارف علاؤالدین کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر شوکت عزیز کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو پیش ہونے کیلئے 30 دن دیئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی طرف سے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔