کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا: نواز شریف

Last Updated On 19 December,2018 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، کبھی کمیشن نہیں لی، کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا، ہمیشہ قوم کی خدمت کی، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 24 دسمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا، موجودہ کیسز میں 78 ویں بار عدالت پیش ہوا، جج محمد بشیر کی عدالت میں 87 بار پیش ہوا، نیب ریفرنسز میں 165 بار احتساب عدالت میں پیش ہوا۔ انہوں نے کہا پاکستان سے دہشتگردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا، پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اس پر خوشی ہے، کیس کیا ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہا۔