اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے گرد گھیرا تنگ، پیپلز پارٹی رہنما دفاع کے لیے میدان میں آ گئے۔ فرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ دوسرے بے نامی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی بنائی جاتی ہیں، جہانگیر ترین کے بے نامی اکاؤنٹس پر جےآئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی، ادھر خورشید شاہ نے تمام مقدمات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور بیرون ملک جائیدادوں کے الزامات پر پاکستان پیپلز پارٹی سراپا احتجاج ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے شریک چیئرمین کے خلاف مقدمات کو جھوٹے اور بے بنیاد قراردیدیا ہے۔ خورشید شاہ نے آصف زرداری کے امریکا میں فلیٹ کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ احتساب ہو لیکن انتقام نہیں، جیالے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی تیار ہیں۔