کراچی: (دنیا نیوز) لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا میں فلیٹ آصف زرداری کئی سال پہلے بیچ چکے ہیں، جھوٹا الزام لگانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس بھجیں گے، حکومت کا ایجنڈا سب کو اندر کرنا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نوکریاں دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا میں پراپرٹی 20 سال پہلےفروخت ہوگئی تھی، امریکا میں پراپرٹی تو آصف زرداری کے نام ہی نہیں، آج تاریخ ہم نے نہیں، پراسیکیوشن نے لی، حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ سب کو جیل میں ڈال دو۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا ہم کسی بھی حالات کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، پہلے بھی ایسے حالات دیکھے ہیں اب بھی دیکھ لیں گے۔