کراچی: (دنیا نیوز) علی زیدی نے آصف زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیداد کی دستاویز منظر عام پرلانے کا دعویٰ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے آصف زرداری کی امریکہ میں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز ات سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، آصف زرداری کی امریکہ میں موجود جائیدادوں کے دستاویز منظر عام پر لے آئے، پراپرٹی ٹیکس کے دستاویزات کے مطابق یہ جائیداد آصف علی زرداری کی ملکیت میں ہیں، 524 ایسٹ، سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ نمبر F37 نیویارک آصف علی زرداری کے نام پر واضح درج ہے۔
Just for clarity’s sake... attached are the latest property tax bills of 524 East 72 street, Apt 37F, NY, NY 10021
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 22, 2018
Bills are all in the name of Asif Ali Zardari.@khurram2004 more info for your petition pic.twitter.com/SkePGurEKo
یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اخیتار کیا گیا کہ سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہے، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے، اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔